یومیہ 2000 عراقی موصل سے نقل مکانی کر رہے ہیں

موصل:اقوام متحدہ نے آج بتایا کہ روزانہ تقریبا 2000 عراقی موصل چھوڑ کر جا رہے ہیں اور ان کی تعداد روز بروزبڑھ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق امریکہ کی قیادت والے اتحادی فوج موصل کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے چنگل سے آزاد کرانے کے لیے جنگ کا اگلا مرحلہ شروع کرنے والی ہے جس کے باعث موصل سے مسلسل عراقی شہری محفوظ ٹھکانوں کی طرف جانے پر مجبور ہیں۔ کئی ہفتوں تک چلنے والی جنگ کے بعد عراقی فوج گذشتہ جمعرات کو موصل کے مشرقی سمت ٹگرس دریا تک پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔
امریکہ اتحاد والی عراقی فوج اکتوبر میں آئی ایس سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد موصل کے ایک چوتھائی حصے پر قبضہ کر چکی ہے۔ لیکن یہاں امید کے برعکس پانی اور کھانے کی اشیاءکی قلت ہو گئی ہے پھر بھی کئی باشندے اب تک یہاں رہنے کو مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی کے مطابق اب تک کل125000 شہری یہاں سے نقل مکانی کر چکے ہیں لیکن اب موصل چھوڑ کر بھاگنے والے شہریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں میں روزانہ 1600 شہریوں کے مقابلے اب یہاں سے روز تقریبا 2300 شہری نقل مکانی کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More than 2000 iraqis a day flee mosul as military advances in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply