ترکی کی سرحد سے سیکڑوں دہشت گرد شام میں داخل:روس

تہران: روسی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سیکڑوں دہشت گرد ترکی سے شام میں داخل ہو چکے ہیں اور وہاں وہ رقہ صوبہ میں کرد فورسوں کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں۔ روسی میڈیاکے مطابق 100سے زائد دہشت گرد ترک سرحد پار کر کے رقہ صوبہ میں داخل ہو چکے ہیں۔ اور دہشت گردوں پر مشتمل اس تازہ کمک کو صوبہ رقہ کے شمالی حصہ میں واقع جنگی نوعیت سے اہم شہر تل ابیض بھیج دیا گیا۔ اس خبر کے موصول ہوتے ہی دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے اس امر کی توثیق کر دی کہ اس نے کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹوں اور شامی ڈیموکریٹک فورسز کے زبردست حملوں کے بعد اپنے گرگوں کو تل ابیض سے واپس بلا لیا ہے ۔کرد پیپلز یونٹ اور شامی ڈیموکریٹک فورسز اب تک ابیض کے اندر اور باہر اپنے ٹھکانوں کو مضبوط کرنے میں لگی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More than 100 terrorists cross turkish border to syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply