افغانستان میں تازہ دہشت گرد ی مخالف کارروائی میں 64 ہلاک

کابل: وزارت دفاع کے مطابق گذشتہ24گھنٹے کے دوران دہشت گردی مخالف کارروائی میں کم از کم64مسلح انتہا پسند ہلاک اور45دیگر زخمی ہو گئے۔ وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ کارروائی افغان فوج اور انٹیلی جنس اور پولس فورسز نے مشترکہ طور پر کی جس میں آسمان سے افغان فضائیہ کے طیاروں نے اور زمین پربری فوج کی بکتر بند گاڑیوں کی مدد شامل تھی۔وزارت نے بتایا کہ کندوز کے چار درہ ڈسٹرکٹ میں کم از کم 30انتہا پسند ہلاک اور 18دیگر زخمی ہو گئے۔بیان میںمزید کہا گیاکہ 3پاکستانی طالبان ،جن کا حقانی نیٹ ورک سے تعلق تھا، خوست صوبہ میں اور 10دیگر انتہا پسند قندھار صوبہ میں مارے گئے۔جبکہ بدخشاں صوبہ کے ایشکامیش ڈسٹرکٹ میں کارروائی کے دوران کم از کم9انتہا پسند ہلاک اور 18دیگر زخمی اور ریاب میں 5دہشت گرد ہلاک اور 9زخمی ہوئے۔افغان فورسز نے کپسیا، غزنی اور جوزجان صوبوں میں مختلف کارروائیوں میں6انتہا پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: more than 100 militants killed and injured in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply