شام کےمشرقی غوطہ علاقے میں شدید بمباری، ہلاکتیں 400 سے تجاوز کر گئیں

دمشق: (ایجنسی)شام میں جاری خانہ جنگی میں ایک مرتبہ پھر شدت آگئی اور مشرقی غوطہ کے علاقے میں روسی حمایت یافتہ شامی حکومت کی فورسز کی شدید بمباری سے 5 روز کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 400 سے زائد ہوگئی۔
عربی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شامی مبصرین برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ اتوار سے جاری بمباری میں 150 بچوں سمیت 403 افراد ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً 2 ہزار 120 افراد زخمی ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شام کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفن دی مستورا نے اس بات پر زور دیا کہ مشرقی غوطہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی غوطہ میں انسانی حقوق کی حالت انتہائی خطرناک ہے لہٰذا ہمیں جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ وہاں وحشیانہ بمباری کو روکا جاسکے اور دمشق میں بھی جاری اندھا دھند شیلنگ بند ہوسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے ذریعے وہاں انسانی حقوق کی سہولیات فراہم کی جاسکیں گی اور زخمی لوگوں کا مشرقی غوطہ سے باہر علاج کیا جاسکے گا۔

Title: more bombs fall on syrias eastern ghouta in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply