صومالیہ کے موغا دیشو ٹرک بم دھماکے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر500 ہو گئی

موغادیشو: (رائٹر) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہفتے کے روز دو مصروف مقامات پر ہوئے بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور کہا جاتا ہے کہ 300افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ سیکڑوں اتنے شدید زخمی ہیں کہ ان میں سے سیکڑوں کے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دینے کا خدشہ ہے ۔
پیر کی صبح صومالیہ ے وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ 276ہلاک ہو چکے ہیں اور 300شدید زخمی ہیں۔ چند گھنٹے بعد ہی امین ایمبولنس کے ڈائریکٹر عبدالقدیر عبد الرحمٰن نے کہا کہ ان کی سروس نے 300افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔انہون نے یہ بھی کہا کہ ہلاک شدگان کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ متعدد لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سنیچر کو موغادیشو وزارت کی عمارتوں کے پاس والے مصروف چوراہے پر دوہرادھماکہ ہوا۔دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ آس پاس کی عمارتیں ملبہ میں تبدیل ہوگئیں۔سلامتی دستوں نے جانچ کے لئے جائے وقوع کو سیل کررکھاہے۔ جس ٹرک میں یہ دھماکہ ہوا ا س میں فوج کے استعمال میں آنے والا سیکڑوں کلو گرام دھماکہ خیز موادتھا۔
اس دھماکہ کو دنیا کے کسی بھی حصہ میں برسوں میںہونے والا پہلا سب سے سے بھاینک بم دھماکہ بتایا جا رہا ہے۔اس دھماکہ کا الزام دہشت گرد تنظیم الشباب پر عائد کیا جارہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mogadishu truck bomb 500 casualties in somalias worst terrorist attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply