ٹڑمپ کے قومی سلامتی مشیر بولٹن اسرائیل سے ایران پر حملہ کرانا چاہتے تھے:سابق اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب : اسرائیل کے ایک سابق وزیر دفاع نے کہا ہے کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے نئے قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے ایک بار انہیں ایران پر حملہ کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔
شال موفاز نے کہا کہ وہ بولٹن کو اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر تھے۔موفاز نے ، جو 2002تا2006اسرائیل کے وزیر دفاع رہے، یہ انکشاف تل ابیبب میں ایک کانفرنس میں کیا۔
موفاز نے کہا کہ بولٹن نے، جب وہ جارج بش کے دور میں اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر تھے تو، ان پر کافی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی کہ اسرائیل ایران پر حملہ کر دے۔
موفاز اسرائیل کے فوجی سربراہوں بینی گانٹز، ڈان ہالوز اور موشے یالون کے ساتھ پینیل سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ سب ایران سے ایتمی معاہدہ منسوخ کرنے کے خلاف ہیں ۔جبکہ وزیر اراعظم نتن یاہو اس معاہدے کے سب سے بڑے نکتہ چیں ہیں۔

Title: mofaz bolton wanted israel to attack iran | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply