وزیر اعظم مودی انڈونیشیا سے ملیشیا ہوتے ہوئے سنگاپور پہنچے

کوالالمپور: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو ملیشیا میں مختصر قیام کے بعد سنگا پور روانہ ہو گئے۔ملیشیا میں انہوںنے نو منتخب وزیر اعظم مآثر محمد سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر مودی نے مآثر محمد کو ملیشیا کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ۔مسٹر مودی نے مآثر سے ملاقات کے بعد ٹوئیٹ کیا کہ میں نے اپنا پرتپاک استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ہمارے درمیان ہند ملیشیا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تعمیری تبادلہ خیال ہوا۔مسٹر مودی نے ملائے اور انگریزی دونوں میں ٹوئیٹ کیا۔

دونون لیڈوں نے ہند ملیشیا کے درمیان اقتصادی و ثقافتی تعلقات کو فوغ دینے کی راہوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مسٹرمودی مآثر کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ان سے ملاقات کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہیں۔

مآثر اس وقت دنیا کے معمرترین منتخب لیڈر بن گئے جب ان کے حزب اختلاف اتحاد نے61سال سے بر سر اقتدار چلی آرہی بیریسن نیشنل کولیشن کو شکست دے کر سب کو چونکادیا ۔مآثر محمد کو 10مئی کو وزیر اعظم کے طو رپر حلف دلایا گیاتھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi leaves for singapore after brief stop in malaysia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply