نریندر مودی امریکہ پہنچ گئے، نامعلوم سپاہیوں کے مقبرے پر خراج عقیدت پیش کیا

واشنگٹن : وزیر اعظم نریندر مودی سوئزر لینڈ سے، جہاں وہ 48ملکی بلاک کے کلیدی اجلاس سے پہلے ہندوستان کو این ایس جی رکنیت دینے کے لیے یورپی ملکوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، اپنے پانچ ملکی دورے کے چوتھے مرحلہ میں امریکہ کے شہرمیری لینڈ میں واقع جوائنٹ بیس اینڈریوزپہنچ گئے۔
واشنگٹن پہنچنے کے بعد مودی نے آرلنگٹن قومی قبرستان جا کر نامعلوم سپاہیوں کے مقبرے پر پھول مالائیں چڑھائیں اور ہند امریکی خلا باز کلپنا چاو¿لہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔اس سے قبل مودی نے امریکی تھنک ٹینک کے سربراہوں سے ملاقات کی ۔
مودی نے ایک اس تقریب میں بھی شرکت کی جس میں کچھ بیش بہا نوادرات وطن واپس بھیجے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کچھ لوگ ان نوادرات کو پیسوں سے تولتے ہوں گے لیکن ہمارے لیے یہ اس سے بھی بڑھ کر ہیں۔ یہ ہماری ثقافت اور ورثہ کا جزو ہیں۔جو نوادرات ہندوستان کو واپس دیے گئے ہیں ان میں ہندوستان کی مختلف عبادت گاہوں سے لوٹے گئے دیوی دیوتاو¿ں کےجسمے، کانسے وریت و مٹی کے گارے کے ٹکرے ، جن میں سے کچھ2ہزار سال پرانے ہیں، شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: modi in us visits arlington national cemetery in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply