فلسطین جلد ہی ایک آزاد مملکت بن جائے گا : وزیر اعظم مودی کا اظہار امید

رملہ:وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک آزاد اور خود مختار فلسطین کے لیے ہندوستانی حمایت کااعادہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کہا ہے کہ اسرائیلی فلسطینی تنازعہ جلد ختم ہو جائے گا اور جلد ہی فلسطین پر امن طریقہ سے ایک آزاد ملک بن جائے گا۔
انہوں نے راملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ نئی دہلی حکومت فلسطین عوام کے ساتھ ہے۔تین گھنٹے کے اس دورے کے دوران محمود عباس اور نریندر مودی نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے بعد وزیر اعظم کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ امید کی جاتی ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے مابین امن جلد ہی قائم ہو جائے گا۔مودی کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر محمود عباس کو یقین دلایا کہ ہندوستان فلسطینی عوام کے مفادات کا احترام کرتا ہے۔

Title: modi hopes palestine will soon be free peacefully | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply