وزیر اعظم مودی نے اسرائیلی ہم منصب کو تحائف پیش کیے

تل ابیب / یروشلم : وزیر اعظم نریندر مودی نے کل رات اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نیتن یاہو کو کیرالہ سے لے جائے گئے تاریخی باقیات کے دو سیٹ کی ہو بہو شبیہہ تحفہ میں پیش کیں۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس ملاقات میں تانبے کی پلیٹوں کے دو مختلف سیٹ تھے۔ تانبے کی پلیٹوں کا پہلا سیٹ ہندوستان میں کوچین کے یہودیوں کی نشانی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس میں ہندو بادشاہ چیرامن پیرومل کی طرف یہودی لیڈر جوزف رببن کو جینیاتی بنیاد پر دیے گئے مراعات کو بیان کرتا ہے۔
یہودیوں کے روایتی دستاویزات کے مطابق بعد میں جوزف رببن کو شنگلی کا شہزادہ بنا دیا گیا تھا۔ تانبے کی پلیٹوں کا دوسرا سیٹ ہندوستان کے ساتھ یہودیوں کی تجارت کی تاریخ کا قدیم دستاویز ہے۔ یہ پلیٹیں مقامی ہندو حکمران کی طرف سے چرچ کو دی گئی زمین اور ٹیکس سے متعلق مراعات کے بارے میں بیان کرتی ہیں۔ یہ پلیٹیں کولم سے مغربی ایشیا کے ساتھ ہونے والی تجارت اور ہندوستانی تجارتی انجمنوں کے بارے میں بھی بتاتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi gifts relics scroll from kerala to israel pm netanyahu in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply