وزیر اعظم مودی نے جکارتہ میں تحریک آزادی انڈونیشیا کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کر کے دورے کا آغازکیا

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ،جومنگل کی سہ پہرانڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوئے، بدھ کے روزجکارتہ میں واقع کالی باٹا یشنل ہیروز قبرستان جا کر انڈونیشیا کی آزادی کیجدو جہد میں جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کی یادگار پر کو خراج عقیدت پیش کر کے اپنے دورے کا باقاعدہ آغاز کیا۔

جنوبی جکارتہ میں کالی باٹا ہیروز کا قبرستان فوجی قبرستان ہے جو 1953میں بنایا گیا تھا اور 1954 میں وہاں پہلی میت کی تدفین کے بعد وہاں مردوں کو دفنانے کا کام شروع ہو گیا۔ دو طرفہ مذاکرات سے قبل انڈونیشیائی صدر جوکو ویدودو نے مردیکا پیلیس میں گارڈ آف آنر سے مسٹر مودی کاپر تپاک استقبال کیا۔مسٹر مودی کے اس دورے کے دوران، تین ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ سنگاپور کے شنگری لا میں مذاکرات میں ہند بحر الکاہل کے علاقے میں امن اور استحکام کے بارے میں ہندوستان کے نقطہ نظر اور پالیسیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

روانگی سے قبل اپنے بیان میں مسٹر مودی نے کہا کہ وہ29مئی تا 2جون انڈونیشیا ، ملیشیا اور سنگا پور دورے پر رہیں گے ۔مودی کا پہلا قیام انڈونیشیا کے دارالخلافہ جکارتہ میں ہوگا جہاں وہ ملکی قیادت سے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔نیز کچھ معاہدوں پر دستخط بھی کیے جاسکتے ہیں۔انڈونیشیا سے مودی ملیشیا میں مختصر قیام کرتے ہوئے تین روز سنگا پور میں قیام کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi begins indonesia visit by laying wreath at military cemetery in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply