ہالینڈ کے شہر ہیگ میں’ مودی ، مودی ‘ کی گونج میں وزیر اعظم کا ہندوستانی برادری سے خطاب

ہیگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہالینڈ میں اقامت پذیر ہند نژاد باشندوں سے کہا کہ وہ اپنے آبائی وطن سے تعلقات مستحکم کریں کیونکہ محض پاسپورٹ کا رنگ بدلنے سے خون کا رشتہ نہیں بدل جاتا۔یہ خون کا رشتہ تا حیات رہتا ہے ۔ انہوں نے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں تقریبا ًتین ہزار ہندوستانیوں کو خطاب کرتے ہوئے انہیں ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹانے اور اپنے وطن سے تعلقات اور زیادہ مضبوط کرنے کے لئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ پورے یورپ میں ہالینڈ وہ ملک ہے جہاں دوسرے سب سے زیادہ مہاجر ہندوستانی ہیں۔ہالینڈ میں دو لاکھ 20 ہزار سے زیادہ ہندوستانی نژاد لوگ رہتے ہیں۔
ہالینڈ میں گاندھی جی کے بڑی تعداد میں مجسمہ لگائے گئے ہیں۔ ہیگ کے ڈپٹی میئر بھی ہندوستانینژاد ہیں۔ پاسپورٹ کا رنگ کوئی سا بھی ہو، ہمارے باپ دادا ایک ہیں۔ برسوں بعد بھی تارکین وطن میں ملک زندہ ہے۔ ہر ہندوستانی دنیا کے ہر کونے میں ملک کا ایک سفیرہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جو جڑوں سے جڑا ہو اسے کوئی نہیں ہلا سکتا ۔ ہمارے درمیان فاصلے نہیں ہیں۔ میرے ملک میں سوا سو کروڑ لوگ ملک چلاتے ہیں۔ عوام کی حصہ داری سے ملک کئی گنا ترقی کر سکتا ہے، تیز رفتار سے ترقی کر سکتا ہے۔
اپنے 53 منٹ کے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستانینژاد لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر خصوصی شناخت بنائی ہے۔ مسٹر مودی کے خطاب کے دوران لوگوں نے’مودی مودی‘کے نعرے لگائے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ 21 ویں صدی کا ہندوستان ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچہ کے میدان میں پیچھے نہیں رہ سکتا۔ مسٹر مودی نے کہا، ” ہمیں ہر میدان میں عالمی سطح کا ہونا ہوگا۔“ ہندوستانی طبقے کے لوگوں سے خطاب کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی وطن واپس روانہ ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi addresses indian diaspora in netherlands in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply