ایم جے اکبر کی شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات

دمشق: شام کے صدر بشار الاسد نے ہندوستان کے وزیر مملکت خارجہ ایم جے اکبر سے دمشق میں ملاقات کے دوران شام کی اقتصادیات کی نو تعمیر میں ہندوستان کا تعاون چاہا ۔علاوہ ازیں ہر دو ممالک دفاعی و فوجی مشاورت کو مزید بہتر اور بامعنی بنانے پر بھی متفق ہو گئے اور معلوم ذرائع کے مطابق اس ضمن میں دونوں میں ایک معاہدہ بھی ہو گیا۔
دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے شام میں جاری خانہ جنگی اور دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) سے ہندوستانی نوجوانوں کے متاثرہونے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔طرفین نے دہشت گردی کو ایک عالمی مسئلہ بتایا ۔ ایم جے نے کہا کہ جو تباہی ہوئی ہے اس کے پیش نظر شام میں نو تعمیر کی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔اسد نے شام میں جاری خانہ جنگی پر ہندوستان کے بامقصد موقف کا خیرمقدم کیا۔
اور ہندوستان سے پر زور اپیل کی کہ وہ دفاعی رخ اختیار کرنے کے بجائے مغربی ایشیا کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ابھرتی طاقت کا رول ادا کرے۔ شام میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہندوستان کے موقف اور ملکی اقتدار اعلیٰ کی حمایت کے پیش نظر ہندوستان کا موقف اسد حکومت کے حق میں مفید ہو سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mj akbar calls on president assad in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply