ٹرمپ اپنے سب سے بڑے نقاد مٹ رومنی کو وزیر خارجہ مقرر کرسکتے ہیں

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کابینہ میں 2012 میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدار تی عہدے کے امیدوار رہے کروڑ پتی سیاستدا مٹ رومنی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا میں کل آئی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ اس اتوار کو مسٹر رومنی سے ملاقات کرکے اس ضمن میں صلاح مشورہ کریں گے۔ میٹنگ کے دوران مسٹر ٹرمپ اور مسٹر رومنی کے درمیان اس پر تفصیل سے غوروخوض ہونے کی امید ہے۔
قابل ذکرہے کہ مسٹر رومنی میسساچوسیٹ صوبے کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے مجموعی اثاثہ جات25کروڑ ڈالر کے ہیں۔واضح رہے کہ مسٹر رومنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے سب سے بڑے نقاد تھے اور انہیں جعل ساز و دھوکے باز کہہ چکے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mitt romney could be us next secretary of state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply