حوثیوں کا نجران پر میزائل حملہ،7 سعودی ہلاک

ریاض:یمن کے ایران حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران میں ایک صنعتی علاقے کو ہدف بناکر کئے گئے حملے میں آج سات شہریوں کی موت ہو گئی سعودی الاخباریہ ٹیلی ویزن نے آج بتایا کہ ایران حمایت یافتہ حوثی اتحاد نے یمن کی سرحد کے نزدیک سعودی عرب کے نجران میں ایک صنعتی علاقے کو ہدف بناکر حملہ کیا۔
اس حملے میں چار سعودی شہری اور تین مہاجر کارکن مارے گئے ہیں۔ ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ مقامی پاور اسٹیشن سے 500 میٹر کے فاصلے پر یہ میزائل گرا، جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔
اس سے پہلے یمن کے دارالحکومت ثنا کے مشرقی علاقے کے نہم میں سعودی قیادت والے اتحاد نے یمن کے حوثی گروپ کے مقامی رہنما کے گھر کو نشانہ بناکر فضائی حملہ کیا جس میں9افراد ہلاک ہو گئے۔
حملے کے وقت حوثی لیڈر گھر پر نہیں تھا، لیکن اس حملے میں اس کے والد اور کنبہ کے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ خیال ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملک یمن میں عبدالرب منصور ہادی کو پھر سے صدر بنانے کیلئے اس برس مارچ سے یمن کی خانہ جنگی میں مداخلت کر رہے ہیں اور ایران کی حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Missile deployed from yemen kills 7 saudi civilians in najran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply