ریاض پر میزائل حملہ کے بعد سعودی عرب اور ایران میں تعلقات اور کشیدہ ہو گئے

ریاض: سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں شاہی محل کو نشانہ بنا کر کیے گئے تازہ ترین میزائل حملے سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان پہلے ہی سے کشیدہ تعلقات میں مزید کڑواہٹ آگئی۔
سعودی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی اس میزائل کو تباہ کر دیا تھا۔یہ حملہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن سے جاری کے گئے اس ثبوت کے بعد کیا گیا جس سے ثابت ہوتا تھا کہ گذشتہ ماہ ریاض کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر جو میزائل حملہ کیا گیا تھا وہ ایران کا فرااہم کردہ تھا۔
یہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو سے گردش کر رہا تھا جو بظاہر سعودی عرب میں بنایا گیا تھا۔ اس ویڈیو سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اور بھی بڑھ گئی۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ منگل کے روز جو میزائل حملہ شاہی محل کو نشانہ بنا کر کیاگیا اس میزائل پر ایرانی مہر تھی۔

Title: missile attack escalates tensions between saudi arabia and iran | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply