سعودی عرب نے یمن سے داغا گیا میزائل راستے میں ہی روک دیا

دبئی:سعودی عرب کی فضائیہ نے یمن کی سمت سے داغا گیا بیلسٹک میزائل درمیان میں ہی روک لیا۔ یہ خبر سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے دی ہے۔ایجنسی کے مطابق میزائل یمن کے علاقے سے داغا گیا اور وہ سعودی عرب کے ابہا شہر کی سمت بڑھ رہا تھا۔
میزائل کو جنوب مغربی اسیر صوبے میں وقت کے مطابق پیرکی صبح 6بج کر 10منٹ پر روکا گیا۔ اس سے پہلے یمن کے حوثی نیم فوجی دستوں نے ،جن کے خلاف سعودی عرب کی فوج لڑرہی ہے،اس ملک کی جانب کئی میزائل داغے تھے،سعودی عرب کے ٹی وی چینل عربیہ ٹی وی نے پہلے خبر دی تھی کہ میزائل خمیس مشیت شہر کے اوپر روکا گیاہے۔(رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Misael attack foiled by saudi arabia air force in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply