اشرف غنی نے افغان کرکٹ کھلاڑیوں کومیر مسجدی خان اسٹیٹ میڈل سے سرفرازکیا

کابل:ہندوستان میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے تمام میچ جیتنے اور سوپر 10میں پہلے تین میچوں میں تسلسل سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد آخری میچ میں 2010کی چمپین ٹیم اور اس بار کی مضبوط دعویداروں میں شمار کی جانے والی ویسٹ انڈیز کو ہرانے پر صدر افغانستان اشرف غنی نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو میر مسجدی خان اسٹیٹ میڈل سے سرفراز کیا۔
بدھ کی شب قصر صدارت میں میڈل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر غنی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم چیمپینوں کی ایک ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ ” آپ لوگوں نے افغانوں کا سر ہی فخر سے بلند نہیں کیا بلکہ انہیں امید بھی دلائی ہے“۔
انہوں نے کچھ بین الاقوامی میڈیا میں ان سرخیوںکے حوالے سے جن میں کہا گیا ہے”ورلڈ ٹی ٹونٹی: افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو جھٹکا دیا“ افغان کرکٹروں کی مدح سرائی کی۔اور کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ بہتر کیا جائے گا اور اسکول سطح سے ہی کرکٹ اور فٹبال پر خاص توجہ دی جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mir masjidi khan medal awarded to cricketers for defending afghanistan in icc world cup t20 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News