قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی نے حقانی نیٹ ورک کو بوریہ بسترا سمیٹے پر مجبور کر دیا

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان کو 8ایف 16کی فروخت کرنے کے اوبامہ انتظامیہ کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی زیر انتظام قبائلی خطوں (فاٹا) میں فوجی کارروائی نے دہشت گرد حقانی نیٹ ورک کو تتر بتر کر دیا ہے۔منگل کے روز کانگریس کے روبروسماعت کے دوران فاٹا میں حقانی نیٹ ورک کی موجودگی پاکستان کو ایف 16کی مجوزہ فروخت کے خلاف بحث کا اصل موضوع تھی۔سنیٹر باب کریکر نے مجوزہ فروخت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور القاعدہ کو اس نے محفوظ کمین گاہیں بہم پہنچا رکھی ہیں۔لیکن جان کیری نے سنیٹر کی دلیل کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے حقانی نیٹ ورک کو وہاں سے مار بھگایا ہے ۔اور یہ فوجی کارروائی عمل مسلسل ہے۔تاہم انہوں نے اس کا اعتراف کیا کہ کچھ عناصر اب بھی وہاں موجود ہیں جس سے ہماری کوششوں پر کافی اثر پڑ رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Military operation forced haqqani net work to relocate kerry in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply