افغانستان کے فریاب صوبہ میں افغان فضائیہ کے تازہ حملوں میں متعدد طالبان انتہا پسند ہلاک

کابل:افغانستان کے فریاب صوبہ میں افغان فضائیہ کے تازہ حملوں میں متعدد انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔افغان فوج کی209ویں شاہین کور کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ افغان فضائیہ نے یہ حملے پشتون کوٹ اور اندخوئی مقامات پر کیے۔
ذریعہ نے مزید بتایاکہ افغان فضائیہ نے ایم ڈی 530-ہیلی کاپٹروں کا استعمال کر کے دہشت گردوںکے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شاہین کور کے مطابق افغان فضائیہ نے پشتون کوٹ شہر کے علاقہ میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر بمباری کی جس میں کم ا زکم24دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
شاہین کور نے کہا کہ اس کارروائی میں کم ا زکم5انتہاپسند زخمی اور طالبان کی دو کمین گاہیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Militants suffer heavy casualties in faryab airstrikes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply