امریکی ری پبلکن نائب صدر امیدوار نے روسی صدر کو چھوٹا اور دھونس جمانے والا لیڈر بتایا

فارم ویلے (ورجینیا): امریکہ کے نائب صدر کے عہدے کے ریپبلکن امیدوار مک پنس نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو کل جھوٹا اور دھونس جمانے والا لیڈر بتایا اور شام میں ان کے ملک کی کارروائی کی مذمت کی۔
انہوں نے روس کے صدر کے خلاف یہ تبصرہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ٹم کین کے ساتھ بحث کے دوران کیا۔ پنس نے شام کی خانہ جنگی میں مسٹر پوتن کی مداخلت اور صدر بشار الاسد کی حمایت کے لئے ان پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹا اور دھونس جمانے والا لیڈر اب شام کے معاملے میں امریکہ کے سامنے شرائط رکھ رہا ہے۔اس دھونس سے ایک بڑے ملک کو بات چیت سے الگ ہونا پڑا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mike pence calls putin small and bullying in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply