لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن کو ٹرمپ کاقومی سلامتی مشیر بننے کی پیش کش

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی انتظامیہ میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن کو ملک کے اگلے قومی سلامتی مشیر بنا سکتے ہیں۔ ٹرمپ سے وابستہ ایک سینئر افسر نے کل بتایا کہ مسٹر ٹرمپ نے ملک کے اگلے قومی سلامتی مشیر کے عہدے کی ذمہ داری لیفٹیننٹ جنرل فلن کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن نے اس کے لئے اپنی منظوری بھی دے دی ہے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فلن سیکوریٹی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور مسٹر ٹرمپ کی صدر ارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فلن ان کے قومی سلامتی امور کے مشیر کی حیثیت سے شامل رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Michael flynn said to be offered job of trump national security adviser in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply