میکسیکو کو ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی قطعاً منظور نہیں:وزیر خارجہ

میکسیکو سٹی:میکسیکو نے ان تارکین وطن کو جن کے پاس دستاویزات نہیں ہیں امریکہ سے نکالنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئس ویدیگرے نے کہا کہ ایک حکومت کی طرف سے دوسرے ممالک پر مسلط کیاگیا یک طرفہ فیصلہ ان کا ملک اور عوام کبھی قبول نہیں کر سکتے۔
یہ معاملہ ایسے وقت طول پکڑکیا گیاہے جب امریکہ کے دو اعلیٰ اہلکار میکسیکو کے دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاو¿س نے کہا کہ وزیر خارجہ ریکس ٹرلرسن اور وزارت داخلہ کے سربراہ جان کیلی میکسیکو کے حکام سے بات کریں گے اور تارکین وطن سے متعلق نئی ہدایات پر عملکریں گے۔ مسٹر ویدیگرے نے بدھ کو کہا کہ حکومت میکسیکو کو یہ منظور نہیں ہے کیونکہ اس سے میکسیکو کے مفادات پر ضرب پڑتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم تارکین وطن کے دفاع کے لیے میکسیکو اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا۔

Title: mexico will not accept trumps immigration plans | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply