تحقیقات کے دوران میکسیکو پولیس عورتوں سے جنسی زیادتی کرنے سے بھی نہیں چوکتی: ایمنسٹی

میکسیکو سٹی: (رائٹر) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ میکسیکو کی پولیس اور مسلح دستے اس قدر سنگدل و بے رحم ہیں کہ خواتین کی گرفتاری اور پوچھ گچھ کے دوران ان پر تشدد کرنے کے ساتھ ہی جنسی اذیت دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے آج جاری بیان کے مطابق میکسیکو پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بدسلوکی کی رپورٹ مجموعی طور پر سو خواتین سے لئے گئے انٹرویو زپر مبنی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جب وہ جیل میں بند تھیں تب 72 خواتین سے جنسی زیادتی کی گئی اور 33 کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ پیش آیا۔ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں تشدد دکرنا عام بات ہے۔
میکسیکو میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے تحقیق کار میڈیلن پینمین نے کہا، ”جنسی تشدد میکسیکو میں سیکورٹی فورسز کا اہم ہتھکنڈہ ہے“۔ تاہم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اس بیان پر قومی سلامتی کمیشن اور وزارت دفاع کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mexico police mistreat women and use sexual violance during interrogation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply