میکسیکو نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا

میکسیکو سٹی: میکسیکو نے حالیہ جوہری سرگرمیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر شمالی کوریا کے سفیر کم ہانگ گل کو یہاں سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ میکسیکو حکومت کے ایک بیان کے مطابق شمالی کوریا کے سفیرکو میکسیکو چھوڑنے کے لئے 72 گھنٹوں کا وقت دیا گیاہے۔ شمالی کوریا کی طرف سے کئے گئے ایٹمی تجربہ کو مسترد کرتے ہوئے یہ پہلا قدم اٹھایا گیا ہے۔ واضح ر ہے کہ اتوار کو شمالی کوریا نے اپنے چھٹے ایٹمی بم کا تجربہ کیا تھا، لیکن دیگر ممالک کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہائڈروجن بم کا تجربہ تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، امریکہ اور دنیا کے بہت سے ممالک نے اس تجربہ کی سخت مذمت کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mexico expels north korean ambassador over nuclear tests in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply