میکسیکوسٹی میں زیر تعمیر کارپارکنگ عمارت منہدم ہونے سے 7مزدور ہلاک

میکسیکو سٹی:میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ایک زیر تعمیر کار پارکنگ کی عمارت منہدم ہوجانے سے اس کے ملبہ میں دب کر کم از کم سات مزدور ہلاک اور دس دیگرزخمی ہوگئے۔شہر کی ایمرجنسی سروسز کے سرباہ فاستو لوگو کے مطابق ریسکیو ورکرز جائے وقوعہ سے زندہ لوگوں کو ڈھونڈنے میں لگے ہیں۔
شہر کے فائربریگیڈ محکمے کے سربراہ رول اسکیویل نے بتایا کہ ملبے کے نیچے اب بھی بہت سے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ میکسیکو کی مقامی میڈیا میں دکھائی جا رہی ویڈیو فوٹیج میں آگ کے انجن اور طبی سروس محکمہ کے کارکن راحت اور بچاؤ کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ تاہم زیر تعمیر کار پارکنگ کے منہدم ہونے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mexico city building site collapse kills seven in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply