میکسیکو میں بس حادثہ کا شکار،12غیر ملکی سیاح ہلاک

میکسیکو سٹی: امریکہ کے سیاحوں کو لے جانے والی ایک بس سڑک سے پھسل کر پلٹ گئی جس میں کم از کم12افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک شدگان میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
یہ حادثہ کینتانا رو صوبہ میں ایک شاہراہ پر پیش آیا ۔ہلاک شدگان اور18زخمیوں میں امریکہ، سویڈن اور برازیل کے شہری بھی شامل ہیں۔اس بس میں 31مسافر سوار تھے ۔
اور بس جس سڑک سے گذر رہی تھی وہاں بہت کم ٹریفک تھا۔میکسیکو کے حکام کے مطابق ہلاک شدگان کی شہریت سے متعلق مزید کوئی تفصیل انہیںنہیں مل سکی ہے۔زخمیوں میں8امریکی،تین برازیلی اور دو سویڈش ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mexico bus crash kills 12 tourists including foreigners in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment