میکسیکو میں امریکی سفارت کار پر قاتلانہ حملہ کرنے والا گرفتار

میکسیکو سٹی: میکسیکو گوادالاجارا شہر میں امریکی قونصل خانے کے افسر کو گولی مار کر شدید زخمی کرنے والے مشتبہ ایک امریکی شہری کو میکسیکو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
میکسیکو وزارت خارجہ اور اٹارنی جنرل کے دفتر کی ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کو امریکہ کے حوالے کر دیا جائے گا جہاں اس کی شہریت سے متعلق قانونی سطح کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ یہ واقعہ جمعہ دن میں ہوا تھا اور ویڈیو فوٹیج میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ وہ شخص امریکی افسر کے آنے کا انتظار کر رہا تھا اور جیسے ہی افسر کی کار پارکنگ میں داخل ہوئی تو اس نے گولیاں چلا دیں۔
قونصل خانے کے ذرائع نے بتایا کہ اس افسر کے سینے میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت سنگین ہے۔ اس افسر کا نام کرسٹوفر ایشکرافٹ ہے۔ دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کے معاملے میں میکسیکو پولیس اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس افسر پر حملہ کا سراغ دینے والے کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے 20 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mexico arrests american in us consular officials shooting in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply