امریکہ سے تمام مسائل پر بات ہوگی لیکن سرحدی دیوار کے لیے ایک پائی نہیںدی جائے گی: میکسیکو

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے صدر اینریک پینا نیٹو نے کہا ہے کہ ان کا ملک نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ کے ساتھ تجارت، حفاظت اور پناہ گزین کی طرح تمام مسائل پر بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے لیکن میکسیکو امریکی سرحد پر بننے والی دیوار کے لئے پیسے نہیں دےگا۔
مسٹر پینا نیٹونے اسمبلی میں غیر ملکی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی امریکہ میں آزاد تجارت کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو سرحد کو زیادہ محفوظ بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرے گا لیکن دیوار بنانے کے لئے پیسے نہیں دےگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mexican president enrique says country will not pay for u s border wall in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply