صدرمیکسیکو نے ٹرمپ کو فون کر کے لاس ویگاس سانحہ پر اظہار تعزیت کیا

میکسیکو سٹی:(رائٹر)میکسیکو کے صدر اینرک پین نائٹو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات کرکے لاس ویگاس سانحہ اور ماریہ طوفان سے ہوئی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ صدر کے دفتر سے یہاں جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں صدور کی کل بات ہوئی تھی۔
بات چیت کے دوران مسٹر نائٹو نے امریکہ کے تئیں یکجہتی ظاہر کی۔مسٹر نائیٹو نے گزشتہ مہینے میکسیکو میں آ ئے تباہ کن زلزلے کے دوران راحت اور بچاؤدستہ اور امریکی انجینئروں کو بھیجنے کےلئے مسٹر ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mexican president calls trump to express condolences for las vegas in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply