میکسیکو میں 3ماہ کے دوران پانچویں صحافی کا قتل

میکسیکو سٹی:میکسیکو کے شمال مغربی صوبے سنالوا میں کل ایک ایوارڈ یافتہ صحافی کو کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ گزشتہ تین ماہ میں یہ پانچواں صحافی ہے جو تشدد کا شکار ہوا ہے۔ آن لائن میڈیا رپورٹوں کے مطابق صحافی جاویئر والدیز پر اس وقت نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جب وہ اپنی گاڑی سے کہیں جا رہے تھے۔
صحافیوں کی سیکورٹی سے متعلق کمیٹی (سی پی جے ) نے صدراینرک پینا نائٹو سے اسی ماہ کے آغاز میں صحافیوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کی درخواست کی تھی۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ دہائی میں قریب 21 صحافیوں کا قتل ہوچکا ہے۔ سی پی جے نے منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کی جامع کوریج کے لئے والدیز کو 2011 میں انٹرنیشنل پریس فریڈم کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mexican drug trade reporter javier valdez killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply