انجیلا مرکل2017میں چوتھی بار جرمن چانسلر کا الیکشن لڑیں گی

لندن: جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں وہ چوتھی بار اس عہدے کے لئے الیکشن لڑیں گی۔مرکل نے کئی مہینوں سے کی جا رہی قیاس آرائی پر روک لگاتے ہوئے کرشچیان ڈیموکریٹ پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی امیدواری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرہ پولرائزیشن کے دور سے گزر رہا ہے اور ان کے لئے یہ الیکشن لڑنا آسان نہیں ہوگا۔
جرمن چانسلر نے کہا کہ وہ جمہوریت اور آزادی کی اقدار کے لئے لڑیں گی۔ انہوں نے مہاجرین بحران اور بریکسٹ کے معاملے کو اپنے لئے سخت امتحان قرار دیا۔مرکل گزشتہ 11 برسوں سے جرمنی کی چانسلر ہیں۔ وہ جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر بھی ہیں۔ انہیں یورپ میں بدامنی کے دور میں ایک مضبوط اور استحکام لانے والی طاقت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Merkel to stand for fourth term as german chancellorin 2017 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply