امریکہ اور جرمنی نے اقوام متحدہ سے شمالی کوریا پر سخت پابندیاں لگانے کامطالبہ کیا

برلن: جرمنی کی چانسلر ایجنلا مرکیل اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز شمالی کوریا کے کئے گئے ایٹمی تجربہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اس پر سخت پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن سئی برٹ نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلا ع دی۔ مسٹر سئی برٹ کے مطابق شمالی کوریا کے بارے میں محترمہ مرکیل اور مسٹر ٹرمپ نےفون پر بات کی۔ دونوں رہنماو¿ں نے بین الاقوامی برادری سے شمالی کوریا پر دباو¿ ڈالنے کی اپیل کی۔ محترمہ مرکیل اور مسٹر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شمالی کوریا پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کی گزارش کی ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز شمالی کوریا نے ایک ہائی ٹیک اور انتہائی صلاحیت کا حامل ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا تھا جس پر عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی تھی۔ محترمہ مرکیل نے مسٹر ٹرمپ کو بتایا کہ جرمنی یورپی یونین (یورپی یونین) میں شمالی کوریا پر سخت پابندی عائدکرنے کے لئے تجویز پیش کرے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Merkel and trump call for tougher u n sanctions against north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply