شامی فوج نے باغیوں کے قبضہ سے حلب کے تمام علاقے چھڑالیے

حلب: شام کی فوج اور اس کے حامیوں نے حلب شہر میں پسپائی اختیار کرنے والے باغیوں کے قبضہ سے حلب کے تمام اضلاع آزاد کرا لیے۔ یہ اطلاع آج شام کی فوج نے دی۔ حلب کے مشرقی حصے میں پیر کو باغیوں کی دفاعی لائن ٹوٹ گئی اور شام کی فوج باغیوں کے قبضے والے باقی علاقوں میں گھس گئی۔
باغی اب ندی کے مغربی ساحل کے صرف چند اضلاع تک سمٹ گئے ہیں جہاں وہ فوج کی مزاحمت کر رہے ہیں۔ مشرقی حلب کے تمام اضلاع میں باغیوں کی شکست کو شامی فوج کی بڑی کامیابی کی شکل میں دیکھا جائے گا۔ کئی دن کی بمباری اور گولہ باری کے بعد پیر کو اس میں کافی کمی آ گئی اور باغی جنگجو پیچھے ہٹتے نظر آئے۔
شام کی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ باغی حلب سے گھبرا کر بھاگ رہے ہیں۔ شامی فوج کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ بس اب حکومتی فوجیں اور ان کے حلیف کسی بھی وقت حلب جیتنے کا مژدہ سنا سکتے ہیں۔
لیکن ترکی میں واقع ایک باغی گروہ کا کہنا ہے کہ باغی ندی کے پاس نیا محاذ کھڑا کر کے شامی فوج کی مزاحمت کر رہے ہیں۔ مگر حلب سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے باغیوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں یا مرنے کو تیار رہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Meltdown of humanity in aleppo as assad troops close in in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply