ٹرمپ کی اہلیہ نے ڈیلی میل پر ڈیڑھ سو ملین ڈالر کاہتک عزت کا مقدمہ د ائر کیا

واشنگٹن:امریکہ میں صدارتی عہدہ کے لئے ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلینا ٹرمپ نے ڈیلی میل آن لائن کے میری لینڈ کے ناثر اور ایک بلاگر پر ان کے خلاف اہانت آمیز خبریں شائع کرنے کے لئے مقدمہ دائر کیا ہے۔
محترمہ ٹرمپ کے ایک وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ ڈلکی میل میں شائع یہ خبر کہ ٹرمپ جسم فروشی کے کاروبار میں ملو ث تھیں ’ جو پوری طرح غلط ہے اور ڈیلی میل کو ایسی غلط خبر شائع کرنے کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔ ڈیلی میل نے گذشتہ ماہ سلیوینیا کی ایک میگزین کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا تھا کہ محترمہ ٹرمپ 1990میں نیویارک میں جس ماڈلنگ ایجنسی کے لئے کام کررہی تھیں وہ جسم فروشی میں شامل تھی اور اس سے کئی امیر گاہک وابستہ تھے۔
محترمہ ٹرمپ کے وکیل چارلس ہارڈر نے ان رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موکلہ برطانوی اخبار اور دیگر خبر رساں تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ ٹرمپ کے خلاف جو بیانات شائع کئے گئے ہیں وہ صد فیصد جھوٹے ہیں اور اس سے ان کی نجی اور پیشہ ورانہ وقار کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس کی وجہ سے محترمہ ٹرمپ کو تقریباً پندرہ کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Melania trump sues daily mail and us blogger for 150m over sex worker claims in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply