یہ دونوں ری پبلکن سنیٹرزاپنی توانائی تیسری جنگ عظیم پر نہیں تارکین وطن اور داعش پر صرف کریں:ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دو صدارتی امیدواروں اور ری پبلکن سنیٹروں جان میک کین اور لنسے گراہم کو تارکین وطن کے حوالے سے ان کی پالیسیوں کوہدف تنقیدبنائے جانے پر، آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں ہمیشہ عالمی جنگ ہی شروع ہونے کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔ٹرمپ نے یہ بات سات مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندی کے خلاف ان دونوں سنیٹروں کے مشترکہ بیان جاری کیے جانے کے فوراً بعد ٹوئیٹ کر کے کہی۔
ٹرمپ نے کہا کہ دونوں سابق صدارتی امیدواروں کی سوچ ہی غلط ہے۔تارکین وطن کے حوالے سے ان کا مطالعہ محدود ہے۔ان دونون سنیٹروں کو تیسری جنگ عظیم کی فکر کرنے کے بجائے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش)، غیر قانونی امیگریشن اور سرحدی سلامتی پر اپنی توانائی صرف کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ نئے امریکی انتظامیہ نے، جسے ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کہا جاتا ہے ،عراق ، ایران، شام، یمن، سوڈان لیبیا اور صومالیہ کے شہریوں کی امریکہ میں داخلہ پر 90روز کی اور شام کے پناہ گزینوں کو آمد پر غیر معینہ مدت کی پابندی لگانے نکے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے تمام پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے پرچار ماہ کی پابندی لگا دی ہے۔

Title: mccain graham eager to start world war iii donald trump | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply