سعودی عرب اور یو کے میں 65بلین پونڈ کی تجارت و سرمایہ کاری کا معاہدہ

لندن: سعودی عرب اور برطانیہ نے 65بلین پونڈ کی تجارت اور سرمایہ کاری کا معاہدہ کر لیا۔دورہ برطانیہ کے دوران ،جس کا آغاز نہایت پر تپاک استقبال اور بکنگھم پیلیس میں ملکہ برطانیہ اور ڈیوک آف یارک کے ساتھ پر تکلف لنچ سے ہوا،شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم ھریسا مئے سے بالمشافہ گفتگو کے بعد کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔
وزیر اعظم مئے نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یمن کے، جہاں سعودی قیادت والی فوجیں خونریز جنگ لڑرہی ہیں ، بدتر حالات اور عوامی تکلیفوںو پریشانیوں پر سخت تشویش ظاہر کی ۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفود کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے اور پہلی بار یو کے سعودی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل کی میٹنگ کی۔
اب یہ میٹنگ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہر سال پابندی سے ہو گی۔اس دورے کے دوران یمن میں سعودی مداخلت کے خلاف زبردست احتجاج بھی کیا گیا اور احتجاجیوں نے ہاتھ مین تختیاں اٹھائے نعرے لگاتے ہوئے وائٹ ہال پر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین میں لیبر کے سابق وزیر انصاف رچرڈ برگن اورلیبر کی ہی سبق وزیر تجارت لورا پیڈکوک اور لیبر ممبران پارلیمنٹ بھی شامل تھے۔

Title: may and saudi crown prince agree 65bn trade and investment | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply