شام میں فضائی حملوں پر ٹرمپ کی ٹریسا مئے اور انجیلا مرکل سے ٹیلی فونی بات چیت

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مے اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے گزشتہ ہفتے شام میں کئے گئے امریکی فضائی حملوں کے سلسلے میں فون پر بات چیت کی۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرکےاس بات کی اطلاع دی۔ اس سے پہلے کل محترمہ مے اور محترمہ مرکل نے شام میں کئے گئے امریکی فضائی حملوں کی حمایت کی تھی۔
بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام کے صدر بشار الاسد کے لیے روکنے اور مبینہ طور پر کیمیائی گیس حملے کے لئے اسے ذمہ دار ٹھہرانے کے معاملے پر مسٹر ٹرمپ کے ساتھ اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔ ان دونوں مٰن اس پر بھی اتفاق رہا کہ اس ہفتہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا دورہ روس شام کا ایک پائدار سیاسی حل تلاش کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت کا موقع فراہم کرے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: May and merkel speak with trump about syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply