صدر ماریشس امینہ غریب فقیم 23مارچ کو مستعفی ہو جائیں گی

پورٹ لوئی:ماریشس کی پہلی خاتون صدر امینہ غریب فقیم نے شاپنگ اسکینڈل پر جس کے باعث وزیر اعظم سے ان کے تعلقات منقطع ہو گئے،عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ان کے وکیل یوسف محمد نے پورٹ لوئی کے ریڈیو پلس کے نشریہ میں کہاکہ ملک اور ماریشسی لوگوں کے اعلیٰ ترین مفاد میں محترمہ امینہ غریب نے عہدے سے دستبرداری کو ترجیح دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ فقیم ہر گز یہ نہیں چاہتیں کہ آبادی اور اقتصادیات متاثر ہوں۔ محترمہ غریب فقیم 23ماچ کو عہدے سے باقاعدہ مستعفی ہو جائیں گی۔ان کا یہ فیصلہ وزیر اعظم پرویند جوگ ناتھ کے اس اعلان کے ایک روز بعد آیا ہے جس میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ صدر فقیم نے اس کا سراغ لگانے کے لیے کہ ان کا بینک ریکارڈ کسیے افشا ہوا ،جو انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھاوہ غیر آئینی ہے۔
کشیدگی اس وقت عروج پر پہنچ گئی تھی جب غریب فقیم نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے وزیر اعظم سے کہا تھا کہ2016میں لندن میں واقع پلانیٹ ارتھ انسٹی ٹیوٹ سے جاری کریڈٹ کارڈ کو استعمال کرنے کے باعث وہ استعفیٰ دے دیں گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے کوئی بددیانتی نہیں کی ہے بلکہ اس کارڈ کو نادانستگی میں استعمال کیا کیونکہ یہ کریڈٹ کارڈان کے پا س پہلے ہی سے موجود ایک بینک کارڈ سے مماثلت رکھتا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mauritius president to quit march 23 over shopping scandal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply