افریقی ملک موریطانیہ نے بھی قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑلیے

نوآکشوت: مغربی افریقی ملک موریطانیہ نے یہ الزام لگاتے ہوئے کہ خلیجی ملک قطر ”دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے“ اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔ موریطانیہ مسلم ممالک کی تنظیم عرب لیگ کا رکن ہے۔ ملک کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا، ”قطر کی پالسیوں سے دہشت گرد تنظیموں کو حمایت مل رہی ہے اور وہ دہشت گردانہ نظریہ کو پھیلا رہا ہے۔
جس کی وجہ سے عرب ممالک، یورپ اور دنیا بھر میں انسانی زندگی کو زبردست نقصان ہوا ہے“۔ سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات سمیت دوسرے طاقتور عرب ممالک نے قطر کے ساتھ پیر کو سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قطر اسلامی دہشت گردی اور ایران کی حمایت کر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mauritania breaks diplomatic ties with qatar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply