امریکی وزیردفاع میٹس نے ناٹو سربراہ سے ملاقات کی

واشنگٹن:امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے دفتر میں اپنے پہلے دن ناٹ سربراہ جینس اسٹولٹین برگ کے ساتھ ملاقات کرکے فوجی اتحاد کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون کے ترجمان جیف ڈیوس نے کہا کہدونوں لیڈران نے ہماری مشترکہ اقدار کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے مشترکہ اقدار کی حفاظت کے لیے یورپ ہی امریکہ کا پہلا ساتھی ہوگا“۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے نزدیک فوجی تحاد آج بھی نہایت اہم ہے اور ناٹو بہرحال ناکارہ ہے کیونکہ اس نے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف کبھی دفاع نہیں کیا۔ٹرمپ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ بھی کہا تھاکہ ناٹو کے بیشتر اراکین نے امریکہ کے نتحفظ میں اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mattis speaks with nato chief highlighting importance of alliance in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply