ٹرمپ کی شمالی کوریا کو دھمکی کے چند گھنٹے بعد ہی امریکہ نے سفارتی حل کی باتیں شروع کر دیں

واشنگٹن: ڈونالڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد کہ اگر شمالی کوریا باتوں سے نہیں سدھرا اور خود کشی کے راستے سے واپس لوٹ کر راہ راست پر نہیں آیا تو امریکہ اسے تباہ و برباد کرنے پر مجبور ہو جائے گا امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے لیپا پوتی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بین الاقوامی مذاکرات کے ذریعے شمالی کوریا کی تازہ ترین صورت حال کا سفارتی حل نکال لیا جائے گا۔
مسٹر میٹس نے یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کے چند گھنٹوں بعد آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا ایٹمی چیلنجز پیش کرنے سے باز نہیں آتا ہے تو امریکہ اسے پوری طرح تباہ کرنے پر مجبورہو گا۔ میٹس نے رومانیا کے وزیر دفاع سے ملاقات کرنے سے قبل کہاکہ، “ہم بین الاقوامی مذاکرات کے ذریعے شمالی کوریا کی تازہ ترین صورتحال کاحل نکالنے میں مصروف ہیں اور ہم ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔
ہمارے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اس کی قیادت کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم اس بحران کو سفارتی مذاکرات کے ذریعہ حل کرلیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mattis says u s effort on n korea aims for diplomatic solution in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply