امریکہ کا افغان سپریم کورٹ بم دھماکہ پر اشرف غنی سے اظہار تعزیت

واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع جم مٹیس نے ٹیلی فون پر افغان صدر اشرف غنی سے بات کرکے افغان راجدھانی کے قلب میں سپریم کورٹ کے باہر ہوئے دھماکہ پر اظہار افسوس کیا ہے جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ بات پنٹاگن کے بیان میں کہی گئی ہے۔
پنٹاگن کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے کل کہا ”حالیہ حملوں کے مدنغر جس میں افغان سپریم کورٹ کے خلاف حملہ بھی شامل ہے مسٹر مٹیس نے افغان عوام کی قربانیوں پر تعزیت کی دشمن کا سامنا استقلال سے کرنے کے لئے صدر غنی کی تعریف کی۔
حملہ کے لئے کسی نے فوری طور پر ذمہ داری نہیں لی ہے جس میں لوگوں نے بتایا ہے کہ غالباً خودکش بمبار نے کام ختم کرکے اپنے دفتروں سے روانہ ہونے والے سپریم کورٹ کے ملازمین کو نشانہ بنایا تھا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غنی نے افغانستان اور خطہ کی سلامتی کےلئے امریکہ افغان تعلقات کو جاری رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mattis offers condolences after blast outside afghan supreme court in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply