وزیر اعظم اٹلی کے استعفے کے بعد نئی حکومت تشکیل دینے کا عمل شروع

روم:اٹلی کے وزیراعظم میٹیورینجی کے ا ستعفیٰٰ کے بعد ملک کے صدر سرجیو میٹریلا سیاسی پارٹیوں سے نئی حکومت کی تشکیل کے مشورے لے رہے ہیں۔ اٹلی میں آئین میں ترمیم کے مسئلے پر ہوئے ریفرینڈم میں ہار کے بعد مسٹر رینجی نے اپنے عہدے سے استعفی کا اعلان کردیا تھا۔41سالہ رینجی محض تین برسوں تک ملک کے وزیراعظم رہے۔ گذشتہ70سال کے دوران اٹلی کی یہ63ویں حکومت تھی ۔ اور اس کا بھی تین سال کے بعد خاتمہ ہو گیا۔مسٹر رینجی کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد مسٹر میٹریلا نے انہیں اگلی حکومت کی تشکیل تک نگراں وزیراعظم کے فرائض ادا کرنے کےلئے راضی کرلیا۔صدر نے کہا کہ ملک میں حکومت کی تشکیل کے معاملے میں اگلا قدم اٹھانے کےلئے وہ سیاسی پارٹیوں سے بات چیت کریں گے۔ اٹلی کی موجودہ پارلیمنٹ کی مدت کار 2018تک کی ہے لیکن زیادہ تر سیاسی پارٹیاں انتخابات پہلے کرانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔صدر سے ملنے سے پہلے مسٹر رینجی نے ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نئی حکومت کی تشکیل میں اسی وقتشامل ہوگی جب اسے زیادہ تر پارٹیوں کی حمایت ملے گی اور 2018 تک حکومت چلے گی۔اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم جلد انتخابات کرانے کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیمو کریٹک پارٹی انتخابات کےلئے تیار ہے۔ اٹلی کی زیادہ تر اپوزیشن پارٹیاں بھی ملک میں جلد انتخابات کرانے کے حق میں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Matteo renzi resigns ending italys 63rd government in 70 years in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply