انڈونیشیا میںبھیانک زلزلہ، 97ہلاک

سڈنی: انڈونیشیا کے جزائرسماترا کے آچے صوبہ میں بدھ کے روز زبردست زلزلہ آیا جس میں کم از کم97افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 6.8 ناپی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز شمالی سماترا کے باندہ ایک سے 130 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ سروے کے مطابق طلوع آفتاب کے وقت فیدی جائی میںآنے والے اس زلزلہ سے مکانات بیٹھ گئے اور کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔انڈونیشیا ئی نیشنل ڈزاسٹر میٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان سوتوپو پوروو نگروہو نے بتایا کہ آچے میں ہلاک شدگان کی تعداد مین مزید اضافہ کا خدشہ ہے کیونکہ زمیں بوس ہونے والی عمارتوں کے ملبہ میں ابھی بہت سے لوگ دبے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Massive earthquake kills at least 97 people and injures hundreds more in area of indonesia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply