لندن کی120فلیٹوں والی 27منزلہ عمارت میں بھیانک آتشزدگی،متعدد افراد کے پھنس جانے اور زخمی ہونے کا خدشہ

لندن : مغربی لندن کے لاٹیمیر روڈ پر ایک27منزلہ ٹاور بلاک میں بھیانک آگ لگ گئی جس میں متعدد افراد کے عمارت کے اندر واقع فلیٹوں میں پھنس جانے اور جھلس جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ابتدائی رپورٹوں کے مطابق جو لوگ اس عمارت میں پھنس گئے ہیں وہ آگ سے بچ کر باہر نکلنے کی کوشش میں مسہری کی چادروں کا استعمال کر رہے ہیں۔آگ اتنی بھیانک ہے کہ آگ بجھانے والی گاڑیوں کو اس پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔200سے زائد فائر ٹئینڈرز متعدد فلیٹوں والی اس عمارت کی آگ بجھانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ پولس اور عینی شاہدین کے مطابق متعدد افراد کو جھلسی ہوئی حالت میں کسی نہ کسی طرح باہر نکالا جا رہا ہے ۔
کسی کو آگ کی لپٹوں سے زخم آئے ہیں اور کچھ دھویں سے دم گھٹنے کے باعث کھانسی، متلی اور چکر آنے کی شکایت کر رہے ہیں۔ ان سبھی کو جائے وقوعہ پر ہی فوری طور پر ابتدائی طبی امداد بہم پہنچاکر اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔آگ اتنی بھیانک ہے کہ پوری عمارت آگ کا گولہ دکھائی دے رہی ہے۔اس عمارت میں120فلیٹس ہیں اور فضا اندر پھنسے لوگوں کی آہ و بکا اور مدد کے لیے بچاؤ بچاؤ کی آوازوں سے گونج رہی ہے۔ان لوگوں کو باہر سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ ہمت دلائی جا رہی ہے اور منھ کو گیلے تولیے سے لپیٹنے کی تلقین کی جارہی ہے۔
لندن ایمبولنس سروس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز اسٹورٹ کرائیٹن نے کہا کہ محکمہ نے آگ پر قابو پانے اور بچاؤکاکام کرنے کے لیے20سے زائد ایمبولنسیں اوربچاؤ کے کام میں زبردست مہارت رکھنے والا اسٹاف کے علاوہ تمام دستیاب متبادل خطرے سے گھری اس عمارت سے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے بھیج دیا ہے۔انہون نے کہا کہ ان کی ترجیح اندر پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکال کر جتنا جلد ممکن ہو سکے انہیں طبی امداد پہنچایا جانا یقینی بنانے کی ہے۔لندن مئیر صادق خان نے ٹوئیٹ کیاکینسنگٹن میں گرین فیل ٹاور میں ایک سنگین حادثہ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ وہ لندن فائر بریگیڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔اس عمارت سے محض600میٹر کی دوری پر مقیم اداکار اور مصنف ٹم ڈونی نے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ یہ عمارت کہیں منہدم نہ ہوجائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Massive blaze engulfs 27 storey block of flats in west london in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply