داعش کے خلاف ایران نے جو مدد کی ہے عراق اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا:عراقی صدر

بغداد: عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور خاص طور پر دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف جنگ میں ایران نے جو مدد کی ہے عراق اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے بیش قیمت تعاون کے شکر گذار ہیں۔ ایران کے سفیر متعین عراق ایراج مسجدی سے ملاقات کے بعد انہوں نے ایران عراق تعلقات کو تاریخی اور اس کی ثقافتی جڑوں کو گہرا بتاتے ہوئے مزید کہا کہ فی الحال دو طرفہ تعلقات نہایت عمدہ سطح پر ہیں۔
ملاقات کے دوران فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔مسجدی نے اقتصادیات اور تجارت جیسے کئی شعبوں اور عراق کی نو تعمیر میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایرن کے عزم کا اظہار کیا۔

Title: masoum iraq will never forget irans assistance in anti daesh fight | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply