میری لینڈ امریکہ کے روزنامہ کیپٹل گزٹ کے دفتر پر حملہ ،5صحافی ہلاک

میری لینڈ (امریکہ): ریاستہائے متحدہ امریکہ (یو ایس اے) کی ایک ریاست میری لینڈ مین روزنامہ ’کیپٹل گزٹ‘ کے پانچ صحافی اسوقت ہلاک ہو گئے جب ایک بندوق بردار نے اخبار کے دفتر میں گھس کر نیوز روم میں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولس نے ان پانچوں ہلاک شدگان کی شناخت جیرالڈ فش میں، روب ہلاسن، جان میکن مارا، ریبیکا اسمتھ اور وینڈی ونٹرز کے طو رپر کی گئی ہے۔پولس نے بتایا کہ بندوق بردار کا نام جیروڈ وارین راموس ہے اور وہ اخبار مذکورہ وابستہ رہ چکا ہے۔

اس نے اخبار کے خلاف 2012میں ہتک عزت کو دعویٰ کیا تھا لیکن عدالت نے کیس خارج کردیا۔پولس نے بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہے۔

بندوق بردار لاریل کا رہائشی ہے۔کیپٹل کے ایڈیٹر رک ہزل نے کہا کہ ہمارا دل پھٹا پڑ رہا ہے ۔ہم غم سے نڈھال ہیں۔ ہمارے دیرینہ رفیق اور بہترین ساتھی آج ہم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئے۔

یہ ہمارے لیے کسی نقصان عظیم سے کم نہیں ہے لیکن ہمارا یہ نقصان خوا ہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو فوت ہوجانے والے ساتھیوں کے کنبہ والوں کے غم سے اس کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maryland shooting five victims named after targeted attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply