فلسطین نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

رملہ: امریکی سفارتخانہ واقع اسرائیل کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی سے بھڑک اٹھنے والے تشدد کے بعد فلسطینی حکام نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنا سفیر متعین واشنگٹن حسام زملوط کو امریکہ سے رملہ واپس بلا لیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے اس رد عمل سے فلسطینی قومی اتھارٹی اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں پہلے سے موجود کشیدگی میں اور بھی زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔

فلسطینی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ حسام بدھ کی شام تک مغربی کنارے واپس پہنچ جائیں گے۔لیکن اعلان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ زملوط کو کب تک امریکہ واپس نہیں بھیجا جائے گا۔

فلسطینی وزیعر خارجہ ریاض مالکی نے کہا کہ جب امریکہ اپنا سفارت خانہ یروشلم میں کھولتا ہے تو ہماری طرف سے بھی جواب دیے جانے کی ضرورت ہے اور یہی ہمارا فیصلہ ہے۔

Title: marking new low in ties abbas recalls palestinian envoy from us | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply