فیس بک کے بانی زکربرگ نے خود کو ٹرمپ مخالف بتانے والے بیان کو خارج کر دیا

واشنگٹن: (رائٹر) سوشل میڈیا فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں کمپنی کے کسی بھی طرح کے کردار کا دفاع کرتے ہوئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ مخالف ہونے والے بیان کو مسترد کردیا۔ مسٹر زکربرگ نے مسٹر ٹرمپ کے الزامات کے جواب میں کہا کہ روسی ایجنٹ نے فیس بک پر اشتہارات خرید لیا اور 2016 میں امریکہ میں صدارتی انتخابات سے پہلے سیاسی کشیدگی پیدا کرنے کے لئے فرضی فیس بک اکاؤنٹ بنائے۔
مسٹر زکربرگ نے فیس بک پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا، ”امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخاب میں انٹرنیٹ عوام کے ساتھ جڑنے کا اہم ذریعہ تھا۔ اس کے علاوہ یہ امیدواروں کی اہلیت کے بارے میں بھی جاننے کا بہترین طریقہ تھا“۔ فیس بک کے بانی، فیس بک پر غلط معلومات کی وجہ سے انتخابی نتائج تبدیل کیئے جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سوچ پاگل پن کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک نے تقریباً 20 لاکھ لوگوں ووٹ لینے کے لئے ترغیب دی۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے فیس بک کو ٹرمپ مخالف بتاتے ہوئے کہا تھا فیس بک ہمیشہ ٹرمپ مخالف تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mark zuckerberg i regret ridiculing fears over facebooks effect on election in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply